مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر ( پالمیرا )کے اطراف میں روس کے فضائی حملوں میں کم سے کم 300 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام کے تاریخی شہر تدمر کے اطراف میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 300 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روسی طیاروں نے صوبہ حمص کے شہر تدمر کے اطراف میں 64 بار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 300 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے شہر تدمر (پالمیرا ) کے اطراف میں روس کے فضائی حملوں میں کم سے کم 300 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1868931
آپ کا تبصرہ